ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ میں اجتماعی عصمت دری کیس کے تین ملزمان میں فوجی اہلکار بھی: پولیس

ہریانہ میں اجتماعی عصمت دری کیس کے تین ملزمان میں فوجی اہلکار بھی: پولیس

Sun, 16 Sep 2018 11:28:06    S.O. News Service

چندی گڑھ16 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل بی ایس سندھو نے ہفتہ کو بتایا کہ ایک لڑکی سے مبینہ طور عصمت دری کے تین ملزمان میں سے ایک راجستھان میں خدمت پر مامور ایک فوجی اہلکار بھی ہے اس کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم بھیجی گئی ہے۔ تینوں نے بس سٹاپ سے 19 سالہ لڑکی کا مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور بدھ کو ہریانہ کے مہندرگڑھ ضلع میں عصمت دری کو انجام دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تین ملزمان میں سے ایک فوجی اہلکار بھی ہے اور پولیس کی ایک ٹیم اس کی گرفتاری کو راجستھان گئی ہے ۔مجھے یقین ہے کہ اسے آج گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ دو دیگر ملزمان کی بھی تلاش کی جا رہی ہے، انہیں پورا یقین ہے کہ وہ بھی جلد ہی پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔سندھو نے بتایا کہ متاثرہ کو تمام ملزم جانتے تھے۔اس معاملے کی جانچ کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کی گئی ہے۔شکایت کے مطابق ملزم گاڑی میں آئے اور19سالہ لڑکی کو اغوا کرکے سنسان مقام پر لے گئے جہاں نشہ آور اشیاء پلانے کے بعد اس کے ساتھ عصمت دری کی.بعد میں ملزم اسے کنینہ میں بس سٹاپ کے قریب چھوڑ گئے۔ 


Share: